Rizwan Zubair

مادّہ ع و ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ع و رʿ-w-r

(س) عَوِرَ يَعْوَرُ عَوَرًا: ایک آنکھ سے کانا ہونا، عیب دار ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

عَوْرَةٌ ج عَوْرٰتٌ (اسمِ ذات): ہر وہ چیز جس کا ظاہر ہونا ناگوار یا ناپسندیدہ ہو (اردو میں «عورت»: خاتون، زن؛ عربی میں: ڈھانکنے کی چیز، بھید)؛ اسی بنیادی مفہوم کے ساتھ متعدد معانی میں آتا ہے: (۱) غیر محفوظ جگہ (۲) پردے کی چیز، بھید۔ ﴿يَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُيُوْتَنَا عَوْرَةٌ﴾ (الاحزاب ۳۳:۱۳)؛ ﴿ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ﴾ (النور ۲۴:۵۸)؛ ﴿لَمْ يَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ﴾ (النور ۲۴:۳۱)

(استفعال) اِسْتَعَارَ يَسْتَعِيْرُ اِسْتِعَارَةً: کوئی چیز عاریتًا مانگنا، ادھار لینا (اردو میں «مستعار»: ادھار لیا ہوا؛ «استعارہ»: لفظ کو مجازی معنی میں برتنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

«کیا عشق ایک زندگیِ مستعار کا» (بالِ جبریل)

«چھپا جاتا ہوں اپنے دل کا مطلب استعارے میں» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ