ع ر رʿ-r-r
(ن، ض) عَرَّ يَعُرُّ وَيَعِرُّ عَرًّا: (۱) خارش زدہ ہونا (۲) سائل بن کر آنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مَعَرَّةٌ (اسم ذات): تکلیف، برائی، ضرر۔ ﴿فَتُصِيْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَيْرِ عِلْمٍ﴾ (الفتح ۴۸:۲۵)
(افتعال) اِعْتَرَّ يَعْتَرُّ اِعْتِرَارًا: بغیر سوال کے بخشش کے لیے آنا (المنجد)؛ مانگنے کے لیے سامنے آنا لیکن منہ سے کچھ نہ کہنا، صورتِ سوال بننا (حافظ احمد یار صاحب)۔ مُعْتَرٌّ (اسم الفاعل): صورتِ سوال بننے والا۔ ﴿وَاَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ﴾ (الحج ۲۲:۳۶)