Rizwan Zubair

مادّہ ع ر ج

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ع ر جʿ-r-j

(ن) عَرَجَ يَعْرُجُ عُرُوْجًا: اوپر چڑھنا (اردو میں «عروج» اسی معنی میں)۔ ﴿تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَالرُّوْحُ اِلَيْهِ﴾ (المعارج ۷۰:۴)

مِعْرَجٌ ج مَعَارِجُ (اسم الآلہ): چڑھنے کا آلہ، سیڑھی (اردو میں «معراج»: بلندی کی انتہا؛ شبِ معراج؛ عربی میں: چڑھنے کا آلہ، سیڑھی)۔ ﴿مِّنَ اللّٰهِ ذِي الْمَعَارِجِ﴾ (المعارج ۷۰:۳)

(س) عَرِجَ يَعْرَجُ عَرَجًا: لنگڑانا، لنگڑا کر چلنا۔ اَعْرَجُ (اَفْعَلُ الوان و عیوب کے وزن پر صفت): لنگڑا۔ ﴿وَلَا عَلَي الْاَعْرَجِ حَرَجٌ﴾ (النور ۲۴:۶۱)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ