(س) عَهِدَ يَعْهَدُ عَهْدًا: (۱) «اِلٰى» کے صلہ کے ساتھ: کسی کو تاکیدی حکم دینا، ذمہ دار بنانا (۲) وعدہ کرنا، عہد باندھنا۔ ﴿وَلَقَدْ عَهِدْنَآ اِلٰٓى اٰدَمَ مِنْ قَبْلُ﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۱۵)
عَهْدٌ (اسمِ ذات بھی): عہد، وعدہ، پیمان (اردو میں «عہد»: وعدہ؛ نیز زمانہ، دور؛ عربی میں: وعدہ، پیمان، تاکیدی حکم)۔ ﴿وَاَوْفُوْا بِالْعَهْدِ اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـُٔوْلًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۳۴)
(مفاعلہ) عَاهَدَ يُعَاهِدُ مُعَاهَدَةً: باہم عہد و پیمان کرنا، معاہدہ کرنا (اردو میں «معاہدہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَيْهُ اللّٰهَ﴾ (الفتح ۴۸:۱۰)
اردو میں اس مادے سے: عہدہ (منصب، سرکاری مرتبہ؛ عربی میں: ذمہ داری، سپردگی)؛ تعہد۔