(ن) عَبَدَ يَعْبُدُ عِبَادَةً: احسان مندی کے احساس کے ساتھ محسن کی مکمل اطاعت کرنا، غلامی کرنا، بندگی کرنا (اردو میں «عبادت» اسی معنی میں)۔ ﴿اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ﴾ (الفاتحۃ ۱:۵)؛ ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۵۶)
عَبْدٌ ج عِبَادٌ اور عَبِيْدٌ: جس کی کوئی چیز اپنی نہ ہو، جس کی زندگی، خواہش، غرضیکہ ہر چیز اس کے آقا کی ملکیت ہو (اردو میں «عبد» اسی معنی میں)؛ غلام، بندہ۔ ﴿سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰى بِعَبْدِهِۦ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱)
عِبَادَةٌ (اسم ذات بھی): غلامی، بندگی۔
(تفعیل) عَبَّدَ يُعَبِّدُ تَعْبِيْدًا: کسی کو غلام بنانا۔ ﴿اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ﴾ (الشعراء ۲۶:۲۲)
اردو میں اس مادے سے: معبود۔