(ن) اَثَرَ يَاْثُرُ اَثْرًا: (۱) کسی چیز کا اپنا نشان چھوڑ جانا جو اس کے وجود پر دلیل ہو۔ (۲) کسی کا احترام کرنا۔
اَثَرٌ ج اٰثَارٌ (اسم ذات): نشان، اثر، نقش قدم (اردو میں «اثر، اثرات، آثار» اسی معنی میں)۔ ﴿فَانْظُرْ اِلٰٓى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ﴾ (الروم ۳۰:۵۰)
اَثَارَةٌ: کسی علم کا بقیہ حصہ۔ ﴿اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ﴾ (الاحقاف ۴۶:۴)
تفعیل أَثَّرَ يُؤَثِّرُ تَأْثِيْرًا: کسی چیز پر اثر ڈالنا (اردو میں «تاثیر، مؤثر» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
افعال اٰثَرَ يُؤْثِرُ اِيْثَارًا: کسی کو کسی پر ترجیح دینا (اردو میں «ایثار» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓى اَنْفُسِهِمْ﴾ (الحشر ۵۹:۹)
تفعّل تَأَثَّرَ يَتَأَثَّرُ تَأَثُّرًا: کسی چیز کا اثر قبول کرنا، متاثر ہونا (اردو میں «تاثر، تاثرات، متاثر» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: تاثیر، مؤثر، متاثر۔