(ک) اَصُلَ يَاْصُلُ اَصَالَةً: جڑ والا ہونا، جڑ پکڑنا (اردو میں «اصالت» اسی معنی میں)۔
اَصْلٌ ج اُصُوْلٌ (اسم ذات): جڑ، بنیاد (اردو میں «اصل، اصلی، اصول، اصولی» اسی معنی میں)۔ ﴿اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُهَا فِي السَّمَآءِ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۴)
(س) اَصِلَ يَاْصَلُ اَصَلًا: متغیر ہونا، کمزور ہونا۔
اَصِيْلٌ ج اٰصَالٌ (فعیل کے وزن پر صفت): متغیر، کمزور (اردو میں «اصیل»: خالص، عمدہ نسل کا؛ عربی میں: شام کا وقت (قرآنی استعمال))؛ پھر اس مفہوم میں عصر اور مغرب کا درمیانی وقت، یعنی شام کا وقت۔ ﴿وَسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا﴾ (الاحزاب ۳۳:۴۲)؛ ﴿بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ﴾ (الاعراف ۷:۲۰۵)
«بادہ ہے اس کا رحیق، تیغ ہے اس کی اصیل» (بالِ جبریل)