Rizwan Zubair
Learn › Quran Tafsir › Surah Al-A'raf › Session 137

Session 137: Surah Al-A'raf 204 – Al-Anfal 4

سورہ اعراف آیت ۲۰۴ تا سورہ انفال آیت ۴ — لفظی ترجمہ اور تفسیر

Quran Tafseer Sura Araf 204 to Anfal 4 Session 137

Quran Tafseer Sura Araf 204 to Anfal 4 Session 137 · 1:07:43 · 2023-01-08 · Watch on YouTube

سورہ اعراف کی آیات ۲۰۴ تا انفال ۴ کا لفظی ترجمہ اور تفسیر

جب قرآن پڑھا جائے تو کان لگا کر پوری توجہ، ادب اور غور سے سنا کیجیےاور اسکےمفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔اس طرح قرآن ہمارے لیے رحمت کا ذریعہ بن جائے گااور زندگی کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرے گا۔(جادو کے اثر سے بچنے کیلئے خود کو پاک صاف رکھیں، نماز ادا کریں سورۃ بقرہ اور قرآن کی آخری دو سورتیں؛سورۃ فلق اورسورۃ ناس پڑھیں۔)
انسان کا درجہ روحانیت: اللّہ کو ہر وقت یاد کرواور غافلوں میں سے مت بن جاؤ، اللّہ کے مقربین (فرشتے یا نبی) اللّہ کی بندگی اور عاجزی لانے میں کوئی عار نہیں سمجھتے بلکہ ہر وقت اسکی حمدوتسبیح میں لگے رہتے ہیں اسی طرح انسان کا درجہ بلند ہوسکتا ہے جب وہ زیادہ سے زیادہ عبادت، بندگی،ذکروتسبیح میں مشغول رہے اور دنیا کے کام بھی عبادت سمجھ کر کرے۔

سورۃالانفال (نفل کی جمع،معنی “اضافی”): یہ سورۃ۲ ہجری میں جنگ بدر کے بعد مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی، اس سورۃ میں اسلام اور کفر کی پہلی جنگ پر تبصرہ کیا گیا ہے یہ لڑائی اپنی نوعیت کی پہلی لڑائی ہے جس میں اسلام کے جدید اصولوں کو نافذ کیا گیا۔اب نہ صرف دوران جنگ ضابطہ اخلاق کا نفاذ بلکہ جنگ کے بعد حاصل ہونے والے مالِ غنیمت اور اسکی تقسیم کے قانون کی بنیاد بھی رکھی گئی۔
-مالِ غنیمت پر کسی کا کوئی ذاتی حق نہیں،اسکے مالک اللّہ اور اللّہ کے رسول ہیں اور جو حکم اللّہ سے ملے اس پر عمل کرو،مسلمانوں کا فریضہ اللّہ اور رسولٌ کی اطاعت ہے اور اپنی خواہشات کا دخل نہیں۔
-مومن کی صفات: جب انکے سامنے اللّہ کا نام لیا جاتا ہے تو انکے دل کانپ جاتے ہیں، جب انکے سامنے قرآن کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو انکا ایمان اور بڑھ جاتا ہے، وہ اللّہ پر بھروسا کرتے ہیں،وہ نماز قائم کرتے،اپنے مال میں سےخرچ کرتے اور زکوۃ ادا کرتے ہیں۔

0:00 {204} وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
14:00 {205} وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً
23:15 {206} إِنَّ الَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ
31:57 سورة الانفال
37:30 {1} يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنفَالِ ۖ قُلِ الْأَنفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ
44:54 {2} إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ
49:01 {3} الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
50:42 {4} أُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا
53:01 سجدہ سہو
56:35 Q&A.