Rizwan Zubair

مادّہ ش م ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ش م لsh-m-l

(ن) شَمَلَ يَشْمُلُ شَمْلًا: بائیں جانب لینا۔

(س) شَمِلَ يَشْمَلُ شَمْلًا: کسی چیز کو کسی چیز میں لپیٹنا۔

شِمَالٌ ج شَمَآئِلُ: بائیں جانب (اردو میں «شمال»: اتر کی سمت، نارتھ؛ عربی میں: بائیں ہاتھ، بائیں جانب؛ «شمائل»: اوصاف، خصائل، عادات؛ عربی میں: بائیں جانب، شِمال کی جمع)۔ ﴿وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۴۱)؛ ﴿عَنِ الْيَمِيْنِ وَالشَّمَآئِلِ﴾ (النحل ۱۶:۴۸)

افتعال اِشْتَمَلَ يَشْتَمِلُ اِشْتِمَالًا: کسی چیز پر پورا لپٹنا، کسی چیز کو اپنے اندر لیے ہونا (اردو میں «مشتمل» اسی معنی میں)۔ ﴿اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَيَيْنِ﴾ (الانعام ۶:۱۴۳)

اردو میں اس مادے سے: شامل۔

«یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ