Rizwan Zubair

مادّہ س ط ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

س ط رs-ṭ-r

(ن) سَطَرَ يَسْطُرُ سَطْرًا: کسی چیز کی حفاظت کرنا (اردو میں «سطر» اسی معنی میں)؛ کسی بات کو لکھنا (تاکہ محفوظ ہو جائے)۔ ﴿نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَ﴾ (القلم ۶۸:۱)

مَسْطُوْرٌ (اسم المفعول): لکھا ہوا۔ ﴿وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ﴾ (الطور ۵۲:۲)

مُصَيْطِرٌ: حفاظت کرنے والا، داروغہ؛ یہ دراصل مُسَيْطِرٌ ہے، اسی لیے قرآن مجید میں اس کے «ص» کے اوپر ایک چھوٹا سا «س» لکھا ہوتا ہے۔ ﴿لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ﴾ (الغاشیۃ ۸۸:۲۲)

تفعیل سَطَّرَ يُسَطِّرُ تَسْطِيْرًا: بے بنیاد باتیں جمع کرنا، فرضی کہانیاں یا قصے بنانا، افسانہ یا ناول لکھنا۔

اُسْطُوْرَةٌ ج اَسَاطِيْرُ (اسم ذات): فرضی کہانی (اردو میں «اساطیر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنْ هٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ﴾ (الانعام ۶:۲۵)

افتعال اِسْتَطَرَ يَسْتَطِرُ اِسْتِطَارًا: اہتمام سے لکھنا؛ مُسْتَطَرٌ (اسم المفعول): لکھا ہوا۔ ﴿وَكُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْتَطَرٌ﴾ (القمر ۵۴:۵۳)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ