Rizwan Zubair

مادّہ س ر ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

س ر یs-r-y

(ض) سَرٰى يَسْرِيْ سُرًي وَسَرْيَةً: رات میں چلنا؛ پھر مطلق چلنے کے لیے بھی آتا ہے۔ ﴿وَالَّيْلِ اِذَا يَسْرِ﴾ (الفجر ۸۹:۴)

سَرِيٌّ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہمیشہ اور ہر حال میں چلنے والا؛ پھر نہر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ﴿قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۲۴)

افعال اَسْرٰى يُسْرِيْ اِسْرَاءً: ثلاثی مجرد کا ہم معنی ہے؛ «بِ» کے صلہ سے متعدی ہوتا ہے: کسی کو لے کر نکلنا، کسی کو لے جانا۔ ﴿سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰى بِعَبْدِهِۦ لَيْلًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱)؛ اَسْرِ (فعل امر): تو لے کر نکل، تو لے جا۔ ﴿فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ﴾ (ھود ۱۱:۸۱)

اردو میں اس مادے سے: سرایت۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ