(ض) قَلَّ يَقِلُّ قِلَّةً (اصلی: قَلَلَ يَقْلِلُ): (۱) کم ہونا (۲) (ہلکا ہونے کے سبب) اوپر اٹھنا (اردو میں «قلت» اسی معنی میں)۔ ﴿مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ﴾ (النساء ۴:۷)
قَلِيْلٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): تھوڑا (اردو میں «قلیل» اسی معنی میں)۔ ﴿قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۰)
اَقَلُّ (افعل التفضیل): زیادہ کم، سب سے کم (اردو میں «اقل، اقلیت» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنْ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَّوَلَدًا﴾ (الکھف ۱۸:۳۹)
(افعال) اَقَلَّ يُقِلُّ اِقْلَالًا: کسی چیز کو ہلکا سمجھ کر اٹھا لینا۔ ﴿حَتّٰٓى اِذَآ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا﴾ (الاعراف ۷:۵۷)
(تفعیل) قَلَّلَ يُقَلِّلُ تَقْلِيْلًا: کم کرنا، کم دکھانا (اردو میں «تقلیل» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيُقَلِّلُكُمْ فِيْٓ اَعْيُنِهِمْ﴾ (الانفال ۸:۴۴)