ن ف حn-f-ḥ
(ف) نَفَحَ يَنْفَحُ نَفْحًا: ہوا کا (ہلکا سا) چلنا؛ خوشبو کا مہکنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
نَفْحَةٌ (اسمِ ذات): ہوا کا ہلکا جھونکا، مہک؛ پھر کسی چیز کے تھوڑے سے حصے کے لیے۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَلَئِنْ مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۴۶)