Rizwan Zubair

مادّہ ن ع س

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ن ع سn-ʿ-s

(ف، ن) نَعَسَ يَنْعَسُ وَيَنْعُسُ نُعَاسًا: اونگھنا؛ حواس کا سست پڑ جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

نُعَاسٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): اونگھ؛ قرآن میں دونوں بار میدانِ جنگ میں مسلمانوں پر اللہ کی طرف سے اطمینان کے طور پر۔ ﴿اِذْ يُغَشِّيْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْهُ﴾ (الانفال ۸:۱۱)؛ ﴿ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۴)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ