ل ب بl-b-b
(ن) لَبَّ يَلُبُّ لَبًّا (اصلی: لَبَبَ يَلْبُبُ): بادام وغیرہ کا مغز (گری) نکالنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
لُبٌّ ج اَلْبَابٌ (اسمِ ذات): کسی چیز کا مغز، خالص جوہر (اردو میں «لبِ لباب» اسی معنی میں)؛ پھر خالص عقل کے لیے آتا ہے؛ «اُولُو الْاَلْبَابِ» = عقل والے۔ ﴿اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴾ (الرعد ۱۳:۱۹)؛ ﴿فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ﴾ (المائدۃ ۵:۱۰۰)