Rizwan Zubair

مادّہ خ ی ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

خ ی رkh-y-r

(ض) خَارَ يَخِيْرُ خَيْرًا: فائدہ مند ہونا۔

خَيْرٌ ج خَيْرٰتٌ (اسم ذات): (۱) جس کا انجام فائدہ مند ہو، بھلائی، خیر (اردو میں «خیر» اسی معنی میں؛ «خیرات»: صدقہ، دان پن؛ عربی میں: اچھی چیزیں، بھلائیاں)۔ ﴿فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُۥ﴾ (الزلزال ۹۹:۷)؛ ﴿فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۴۸)؛ (۲) پسندیدہ چیز، مال و دولت۔ ﴿اِنْ تَرَكَ خَيْرَا ۨ الْوَصِيَّةُ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۰)

خَيْرٌ (بطور افعل التفضیل): بہتر۔ ﴿وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّاَبْقٰى﴾ (الاعلٰی ۸۷:۱۷)

خَيْرَةٌ ج خَيْرٰتٌ: نیک اور عمدہ عورت۔ ﴿فِيْهِنَّ خَيْرٰتٌ حِسَانٌ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۷۰)

افتعال اِخْتَيَرَ يَخْتَيِرُ (اصلی) ⟵ اِخْتَارَ يَخْتَارُ اِخْتِيَارًا: پسندیدہ چیز کو حاصل کر لینا، منتخب کرنا (اردو میں «اختیار»: قدرت، حق، اقتدار؛ عربی میں: چننا، منتخب کرنا)۔ ﴿وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخْتَارُ﴾ (القصص ۲۸:۶۸)

خِيَرَةٌ: اختیار، انتخاب کا حق۔ ﴿مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ﴾ (القصص ۲۸:۶۸)

استفعال اِسْتَخَارَ يَسْتَخِيْرُ اِسْتِخَارَةً: کسی معاملے میں خیر طلب کرنا، اللہ سے بھلائی کی رہنمائی مانگنا (اردو میں «استخارہ» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ