ک و دk-w-d
(س) كَادَ يَكَادُ كَوْدًا (اصلی: كَوِدَ يَكْوَدُ): کسی کام کے بالکل قریب ہو جانا مگر اسے نہ کرنا (افعالِ مقاربہ میں سے)۔ ﴿يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ اَبْصَارَهُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۰)؛ ﴿يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْٓءُ﴾ (النور ۲۴:۳۵)؛ ﴿اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ اَكَادُ اُخْفِيْهَا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۵)
نوٹ: نفی کے ساتھ ماضی میں آئے تو مفہوم یہ ہوتا ہے کہ کام بمشکل ہوا: ﴿فَذَبَحُوْهَا وَمَا كَادُوْا يَفْعَلُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۷۱)