(ن) كَرَّ يَكُرُّ كَرًّا وَكُرُوْرًا (اصلی: كَرَرَ يَكْرُرُ): (لازم) پلٹ کر لوٹنا، (دشمن پر) دوبارہ حملہ کرنا؛ (متعدی) لوٹانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
كَرَّةٌ ج كَرّٰتٌ (اسم المرۃ): ایک بار لوٹنا یا لوٹایا جانا، یعنی دوسری باری؛ نیز «مرتبہ»۔ ﴿ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ﴾ (الاسراء ۱۷:۶)؛ ﴿لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۱۶۷)؛ ﴿ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ﴾ (الملک ۶۷:۴)
(تفعیل) كَرَّرَ يُكَرِّرُ تَكْرِيْرًا وَتَكْرَارًا: کسی بات یا کام کو بار بار دہرانا (اردو میں «تکرار، مکرر» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: تکرار، مکرر۔