Rizwan Zubair

مادّہ ک ذ ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

ک ذ بk-dh-b

(ض) كَذَبَ يَكْذِبُ كَذِبًا وَكِذْبًا: جھوٹ بولنا، خلافِ واقعہ خبر دینا۔ ﴿وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌۢ بِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۰)

كَذِبٌ (مصدر، بطور صفت بھی): جھوٹ (اردو میں «کذب» اسی معنی میں)؛ جھوٹا۔ ﴿وَجَآءُوْ عَلٰى قَمِيْصِهِۦ بِدَمٍ كَذِبٍ﴾ (یوسف ۱۲:۱۸)

كَاذِبٌ ج كٰذِبُوْنَ، مؤنث كَاذِبَةٌ (اسم الفاعل): جھوٹ بولنے والا (اردو میں «کاذب» اسی معنی میں)۔ ﴿نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ﴾ (العلق ۹۶:۱۶)

كَذَّابٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): بہت جھوٹا (اردو میں «کذاب» اسی معنی میں)۔ ﴿سَيَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ﴾ (القمر ۵۴:۲۶)

(تفعیل) كَذَّبَ يُكَذِّبُ تَكْذِيْبًا وَكِذَّابًا: کسی کو یا کسی بات کو جھٹلانا، جھوٹا قرار دینا (اردو میں «تکذیب» اسی معنی میں)۔ ﴿فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۱۳)؛ ﴿وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا﴾ (النبا ۷۸:۲۸)؛ مُكَذِّبٌ ج مُكَذِّبِيْنَ (اسم الفاعل): جھٹلانے والا۔ ﴿وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ﴾ (المرسلٰت ۷۷:۱۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ