ک د رk-d-r
(ن) كَدَرَ يَكْدُرُ كُدُوْرَةً: میلا اور گدلا ہونا — صَفَاء کی ضد (اردو میں «کدورت»: دل کا میل، رنجش؛ عربی میں: گدلاپن، میلا ہونا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(انفعال) اِنْكَدَرَ يَنْكَدِرُ اِنْكِدَارًا: جھڑ پڑنا، بکھر کر گرنا، بے نور ہو جانا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ قیامت کے مناظر میں: ﴿وَإِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ﴾ (التکویر ۸۱:۲)۔
اردو میں اس مادے سے: مکدر۔
«سکندر ہوں کہ آئینہ ہوں یا گردِ کدورت ہوں» (بانگِ درا)
«روشن ہے نگہ، آئنۂ دل ہے مکدر» (ضربِ کلیم)