(ک) كَبُرَ يَكْبُرُ كِبَرًا وَكُبْرًا: رتبے، مقدار یا فضیلت میں بڑا ہونا؛ (بات کا) بھاری اور گراں ہونا۔ ﴿كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ﴾ (الصف ۶۱:۳)
(س) كَبِرَ يَكْبَرُ كِبَرًا: عمر میں بڑا ہونا۔ ﴿اَنْ يَّكْبَرُوْا﴾ (النساء ۴:۶)؛ كِبَرٌ (اسمِ ذات): بڑھاپا۔ ﴿وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ﴾ (اٰل عمران ۳:۴۰)
كِبْرٌ (اسمِ ذات): بڑائی، غرور (اردو میں «کبر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنْ فِيْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ﴾ (غافر ۴۰:۵۶)
كَبِيْرٌ ج كِبَارٌ، مؤنث كَبِيْرَةٌ ج كَبَآئِرُ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): بڑا (اردو میں «کبیر، کبائر» اسی معنی میں)؛ كَبَآئِر: بڑے گناہ۔ ﴿وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ﴾ (سبا ۳۴:۲۳)؛ ﴿اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ﴾ (النساء ۴:۳۱)
اَكْبَرُ، مؤنث كُبْرٰى (افعل التفضیل): زیادہ بڑا، سب سے بڑا۔ ﴿وَلَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ﴾ (العنکبوت ۲۹:۴۵) (اردو میں «اکبر، اکابر، کبریٰ» اسی معنی میں)
كِبْرِيَآءُ (اسمِ ذات): عظمت، بڑائی (اردو میں «کبریائی» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَهُ الْكِبْرِيَآءُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ (الجاثیۃ ۴۵:۳۷)
(افعال) اَكْبَرَ يُكْبِرُ اِكْبَارًا: کسی کو بڑا دیکھ کر حیران رہ جانا، بڑا جاننا۔ ﴿فَلَمَّا رَاَيْنَهُۥٓ اَكْبَرْنَهُۥ﴾ (یوسف ۱۲:۳۱)
(تفعیل) كَبَّرَ يُكَبِّرُ تَكْبِيْرًا: کسی کی بڑائی بیان کرنا، بڑائی کا اعلان کرنا (اردو میں «تکبیر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ﴾ (المدثر ۷۴:۳)
(تفعّل) تَكَبَّرَ يَتَكَبَّرُ تَكَبُّرًا: اپنی بڑائی ظاہر کرنا (اردو میں «تکبر» اسی معنی میں)؛ اللہ کے لیے حقیقی، مخلوق کے لیے بناوٹی۔ مُتَكَبِّرٌ (اسم الفاعل): (اردو میں «متکبر» اسی معنی میں) ﴿الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ﴾ (الحشر ۵۹:۲۳)
(استفعال) اِسْتَكْبَرَ يَسْتَكْبِرُ اِسْتِكْبَارًا: بڑائی چاہنا، خواہ مخواہ خود کو بڑا سمجھ کر حق کا انکار کر دینا۔ ﴿اِلَّآ اِبْلِيْسَ اَبٰى وَاسْتَكْبَرَ﴾ (البقرۃ ۲:۳۴)
«خودی کی شوخی و تندی میں کبر و ناز نہیں» (بالِ جبریل)
«خودی کی خلوتوں میں کبریائی» (بالِ جبریل)