(ف) جَهَدَ يَجْهَدُ جَهْدًا: کسی کام میں طاقت صرف کرنا، کوشش کرنا، کوشش کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانا (اردو میں «جہد، جدوجہد» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ﴾ (الانعام ۶:۱۰۹)
جُهْدٌ (اسم ذات): کوشش، محنت۔ ﴿وَالَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ اِلَّا جُهْدَهُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۷۹)
مفاعلہ جَاهَدَ يُجَاهِدُ مُجَاهَدَةً وَجِهَادًا: کسی کے مقابلہ پر محنت صرف کرنا، کشمکش کرنا، انتہائی کوشش کرنا (اردو میں «جہاد، مجاہدہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا﴾ (العنکبوت ۲۹:۶۹)
جَاهِدْ (فعل امر): تو کشمکش کر، تو جد و جہد کر۔ ﴿يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِيْنَ﴾ (التوبۃ ۹:۷۳)
مُجَاهِدٌ (اسم الفاعل): جہاد کرنے والا (اردو میں «مجاہد» اسی معنی میں)۔ ﴿وَفَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِيْنَ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا﴾ (النساء ۴:۹۵)
افتعال اِجْتَهَدَ يَجْتَهِدُ اِجْتِهَادًا: پوری کوشش صرف کرنا (اردو میں «اجتہاد، مجتہد»: شرعی مسئلے میں غور و فکر سے رائے قائم کرنا؛ عربی میں: بھرپور کوشش کرنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔