(ن) حَسَّ يَحُسُّ حَسًّا: جڑ سے اکھاڑنا، قتل کرنا۔ ﴿اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهِۦ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۲)
(ض) حَسَّ يَحِسُّ حِسًّا: حواسِ خمسہ کے ذریعہ کسی بات کا پتہ چلنا، محسوس ہونا (اردو میں «حس، حواس، محسوس، حساس» اسی معنی میں)۔
حَسِيْسٌ (فعیل کے وزن پر صفت): ہلکی اور پست آواز، سرسراہٹ۔ ﴿لَا يَسْمَعُوْنَ حَسِيْسَهَا﴾ (الانبیاء ۲۱:۱۰۲)
افعال اَحَسَّ يُحِسُّ اِحْسَاسًا: حواسِ خمسہ کے ذریعے پتہ چلانا، احساس کرنا (اردو میں «احساس» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلَمَّآ اَحَسَّ عِيْسٰى مِنْهُمُ الْكُفْرَ﴾ (اٰل عمران ۳:۵۲)
تفعل تَحَسَّسَ يَتَحَسَّسُ تَحَسُّسًا: کوشش کر کے پتہ چلانا، سراغ لگانا۔ ﴿فَتَحَسَّسُوْا مِنْ يُّوْسُفَ وَاَخِيْهِ﴾ (یوسف ۱۲:۸۷)