(ن) دَبَرَ يَدْبُرُ دُبُوْرًا: کسی چیز کا اپنے اختتام کو پہنچنا، پیچھے ہٹنا۔
دَابِرٌ (اسم الفاعل): آخر تک پہنچنے والا؛ جڑ۔ ﴿فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا﴾ (الانعام ۶:۴۵)
دُبُرٌ ج اَدْبَارٌ: کسی چیز کا پچھلا یا آخری حصہ؛ پیٹھ۔ ﴿وَقَدَّتْ قَمِيْصَهُۥ مِنْ دُبُرٍ﴾ (یوسف ۱۲:۲۵)؛ ﴿وَلَّوُا الْاَدْبَارَ﴾ (الفتح ۴۸:۲۲)
افعال اَدْبَرَ يُدْبِرُ اِدْبَارًا: کسی کی طرف پیٹھ کرنا، اعراض کرنا (اردو میں «ادبار»: بدبختی، زوال؛ عربی میں: پیٹھ پھیرنا، ختم ہونے کو ہونا)؛ ختم ہونے کو ہونا۔ ﴿وَالَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ﴾ (المدثر ۷۴:۳۳)
تفعیل دَبَّرَ يُدَبِّرُ تَدْبِيْرًا: کسی کو اس کے آخر یا انجام تک پہنچانا، کسی کام کی تدبیر کرنا (اردو میں «تدبیر، مدبّر» اسی معنی میں)۔ ﴿يُدَبِّرُ الْاَمْرَ﴾ (یونس ۱۰:۳)
تفعل تَدَبَّرَ يَتَدَبَّرُ تَدَبُّرًا: کسی کے آخر یا انجام تک پہنچنے کی کوشش کرنا، غور و فکر کرنا (اردو میں «تدبر» اسی معنی میں)۔ ﴿اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ﴾ (النساء ۴:۸۲)
«تو اگر کوئی مدبر ہے تو سن میری صدا» (بانگِ درا)