ب ض عb-ḍ-ʿ
(ف) بَضَعَ يَبْضَعُ بَضْعًا: کسی چیز کا کچھ حصہ کاٹ کر الگ کرنا۔
بِضَاعَةٌ: مال کا وہ حصہ جو تجارت کے لئے الگ کرلیا گیا ہو (اردو میں «بضاعت»: مقدور، ہمت، علمی سرمایہ؛ عربی میں: تجارتی مال، پونجی)؛ سرمایہ، پونجی، تجارت کا سامان۔ ﴿هٰذِهِۦ بِضَاعَتُنَا رُدَّتْ اِلَيْنَا﴾ (یوسف ۱۲:۶۵)
بِضْعٌ: کسی چیز کے چند حصّے؛ یہ تین سے نو تک کی تعداد کے لئے بولا جاتا ہے۔ ﴿فَلَبِثَ فِي السِّجْنِ بِضْعَ سِنِيْنَ﴾ (یوسف ۱۲:۴۲)