Rizwan Zubair

مادّہ ب د ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ب د رb-d-r

(ن) بَدَرَ يَبْدُرُ بُدُوْرًا: جلدی کرنا، کسی کام کی طرف لپکنا۔

مفاعلہ بَادَرَ يُبَادِرُ مُبَادَرَةً وَبِدَارًا: مقابلے کے انداز میں جلدی کرنا، ایک دوسرے سے سبقت لے جانا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ باب مفاعلہ کا مصدر ہے: ﴿وَلَا تَأْكُلُوْهَا إِسْرَافًا وَّبِدَارًا أَنْ يَّكْبَرُوْا﴾ (النساء ۴:۶)

بَدْر: چودھویں کا چاند (کیونکہ وہ غروبِ آفتاب سے پہلے ہی نکل آتا ہے) (اردو میں «بدر» اسی معنی میں)؛ غزوۂ بدر کا مقام بھی۔ ﴿وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۲۳)

«ہر مہینے میں جو یہ بدر سے ہوتا ہے ہلال» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ