Rizwan Zubair

مادّہ ب ع د

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

ب ع دb-ʿ-d

(ک) بَعُدَ يَبْعُدُ بُعْدًا: دور ہونا۔ ﴿وَلٰكِنْۢ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُ﴾ (التوبۃ ۹:۴۲)

(س) بَعِدَ يَبْعَدُ بَعَدًا: تباہ و برباد ہونا، ہلاک ہونا۔ ﴿اَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ﴾ (ھود ۱۱:۹۵)

بُعْدٌ (اسمِ ذات): دوری یا فاصلہ، ہلاکت (اردو میں «بُعد» اسی معنی میں)۔ (مثال اوپر)

بَعِيْدٌ (فعیل کے وزن پر صفت): دور (اردو میں «بعید» اسی معنی میں)۔ ﴿فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا﴾ (النساء ۴:۱۱۶)

بَعْدُ (ظرفِ زمان): کسی کے پیچھے یا کسی کے بعد (اردو میں «بعد» اسی معنی میں)؛ یہ زیادہ تر مضاف بن کر آتا ہے۔ اگر اس کا مضاف الیہ مذکور ہو تو یہ معرب ہوتا ہے اور اگر محذوف ہو تو مبنی بر ضمہ بَعْدُ ہوتا ہے۔ ﴿لِلّٰهِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْۢ بَعْدُ﴾ (الروم ۳۰:۴)

افعال اَبْعَدَ يُبْعِدُ اِبْعَادًا: دور کرنا، دور رکھنا؛ مُبْعَدٌ (اسم المفعول): دور کیا ہوا، دور رکھا ہوا۔ ﴿اُولٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُوْنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۱۰۱)

مفاعلہ بَاعَدَ يُبَاعِدُ مُبَاعَدَةً: کسی کو کسی سے دور کرنا؛ بَاعِدْ (فعل امر): تو دور کردے۔ ﴿رَبَّنَا بٰعِدْ بَيْنَ اَسْفَارِنَا﴾ (سبا ۳۴:۱۹)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ